Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

خیبر پختونخوا،پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں زلزلہ

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago

خیبر پختونخوا ، شمالی علاقہ جات سميت پنجاب کے کچھ علاقوں ميں پیر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کيے گئے ہيں۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات کے علاقوں پشاور، چارسدہ، مردان، لوئر دير، بنوں، مالا کنڈ، بٹ خيلہ، چترال، سوات، دير ، مانسہرہ اور بالاکوٹ محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

اس سے قبل اتوار کو پنجاب میں بھی 3.1 شدت کے زلزلے ميانوالی اور جہلم کے علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلہ پیماہ مرکز کا مزید کہنا تھا کہ پیر کے روز آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ زلزلے کی گہرائی 157کلو میٹر تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube