ہوم   >  پاکستان

عمران خان بااعتماد و مؤثرحکمران بن چکے ہیں،نعیم الحق

1 month ago

دھرنے کاکوئی پریشر نہیں ہے

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے عمران خان سے بطور ثالث کردار کی درخواست کی تھی، وزیراعظم نے کہا کہ ثالثی کیلئے تیار ہوں،ایران سے بات کر سکتا ہوں اور ایران کو قریب لانے کی کوشش کرسکتا ہوں،اس معاملے پر سعودی ولی عہد نے بھی حامی بھرلی تھی۔

سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سب سے زیادہ با اعتماد و مؤثر حکمران بن چکے ہیں،امریکہ نے بھی ایران سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد کی درخواست کی ہے اور افغانستان اور ایران کے حوالے سے پاکستان کا ایک اہم کردار ہے، یمن سمیت اس خطے میں جنگ کسی کیلئے بھی فائدہ مند نہیں۔

 برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے متعلق انھوں نے کہا کہ برطانوی جوڑے کا تمام انتظام برطانوی حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے، یہ ان کا سوشل وزٹ ہے،اس کے بعد وہ ایس او ایس ولیج جائیں گے اور یہ مختصر دورہ ہے، ہم اس کو سراہتے ہیں۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ شاہی خاندان کے افراد اور مستقبل کے بادشاہ دورہ کررہے ہیں،ماضی میں ملکہ الزبتھ بھی پاکستان کے کئی دورے کرچکی ہیں۔

خطے کی کشیدگی میں کمی کا مشن:وزیراعظم ایران روانہ

آزادی مارچ سے متعلق نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،دھرنے کاکوئی پریشر نہیں ہے،مولانا جو کچھ بھی کرنا چاہیں گے ہم اس کیلئے تیار ہیں،ہم یہ چاہتے ہیں کہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی نہ ہو، پاکستان جمہوری ملک ہے، جمہوریت میں تمام لوگوں کو احتجاج کا حق ہوتا ہے، اس حکومت کو ختم کرنے کے حوالے سے مولانا کی گفتگو آئین کیخلاف ہے اور یہ بغاوت کے زمرہ میں آتی ہے۔

نعیم الحق نے دو ٹوک کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو تنبیہ کرونگا کہ اپنے بیانات و جذبات کو کنٹرول کریں،عقل سے کام لیں،ختم نبوت کا مسئلہ پاکستان میں ہے ہی نہیں۔

سیاسی صورتحال پر انھوں نے کہا کہ نوازشریف کا اب جیل سے کئی سال نکلنا ناممکن ہے، آٓصف زرداری اور ان کی بہن کے حوالے سے بھی بے شمار کیسز ہیں، ان کی مولانا فضل الرحمان کیلئے مدد کوئی معنی خیز مدد ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں