ہوم   >  پاکستان

ماضی میں کسی حکومت نے پولیو مہم کو سنجیدہ نہیں لیا،بابرعطاء

1 month ago

ملک میں پولیو کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث تشہیری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابرعطا نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے پولیو مہم کی اونر شپ نہیں لی۔

رواں سال ملک بھر سے پولیو کے 72 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں انسداد پولیو پروگرام کے زیرِ اہتمام آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

شہریوں میں پولیو سے آگاہی کے لیے اسٹیکرز بھی تقسیم کیے گئے۔ایف نائن پارک میں ہونے والی آگاہی مہم میں نامور گلوکار فاخر نے بھی حصہ لیا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے بچے معذوری کا شکار ہورہے ہیں،ملک کا نام خراب ہورہا ہے،ملک میں سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں،ہمارے بچوں کی صحت کیلئے بھی بہت ضروری ہے کہ ہم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دیں۔

فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے پولیو کے باعث تشویشناک صورتحال کو ماضی کی حکومتوں کی پولیو کے حوالے سے غیرسنجیدگی کا نتیجہ قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ 25 سالوں سے پولیو پروگرام کی اونر شپ کے لیے کسی حکومت نے کوشش نہیں کی۔ پاکستان میں پولیو اس لئے ختم نہیں ہورہا کیوں کہ 99 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کے باوجود 80 فیصد کا ہدف بھی پورا نہیں ہوتا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں