ہوم   >  پاکستان

تہران کیساتھ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،عمران

1 month ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دیرینہ ہیں، پاکستان ایران کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج ايک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں ایران کی اعلی قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزير خارجہ شاہ محمود قريشی، زلفی بخاری،علی زيدی اورڈی جی آئی ايس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

 

وفاقی دارالحکومت تہران آمد پر وزیراعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطے میں کشیدگی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان ایران کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

 

دورے کے دوران عمران خان سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کريں گے۔ وزیراعظم اعلیٰ قيادت سے ملاقات کے دوران سعودی عرب کے ساتھ کشيدگی پر بات چيت کريں گے۔ وزيراعظم ايران کے بعد سعودی عرب بھی جائيں گے۔ دورہ سعودی عرب ميں ايرانی رہنماؤں سے ملاقات پر بريفنگ ديں گے اور ایرانی صدر کا پیغام پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے ثالثی کی خواہش کا اظہار کيا تھا۔ ايران نے بھی پاکستانی  پيشکش پر کشيدگی کم کرنے کا عنديہ دیا تھا۔

جواد ظریف

ایران کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے ثالثی سے کبھی انکار نہیں کیا۔

شاہ محمود قریشی

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان بات چیت سے ایران سعودی عرب غلط فہمیاں دور کرنا چاہتا ہے۔ ايرانی وزير خارجہ کا بيان خوش آئند ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں