Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

اسلامی جمعیت طلبہ کا جلسہ، بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2019 | Last Updated: 12 months ago

یونیورسٹی روڈپر جلسے کی اجازت نہیں دی، ڈی سی ایسٹ

اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی روڈ پر جلسے کے باعث بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی کوئی اجازت نہیں لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں، سڑک پر جلسے پر کارروائی ہوگی۔

اسلامی جمعيت طلبہ نے بغير اجازت يونيورسٹی روڈ پر جلسہ کرکے ہزاروں شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ کہتے ہيں انہوں نے جلسے کیلئے سڑک پر پنڈال لگانے کی کوئی اجازت نہيں دی، گزشتہ روز بھی سڑک بلاک کرنے پر وارننگ دی تھی۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے یونیورسٹی روڈ پر پنڈال لگا کر سڑک بند کردی تھی، جس کے باعث شام سے ہی ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی، سڑک کی بندش کے باعث ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیرکی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑینگے،سراج الحق

ٹريفک پوليس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکيم سعيد گراؤنڈ ميں عدالتی حکم کے تحت جلسہ کرنا منع ہے، روڈ پر پنڈال لگانے پر افسران کی ہدايات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

جلسے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری آج بھی وصیت کرتے ہیں کشمیر پاکستان بن جائے تو قبر پر آکر خوشخبری دینا، کشمیر کی لڑائی نہیں لڑی تو بھارت کشمیر کے بعد پاکستان کی طرف آئيگا، کشمیر کی لڑائی معیشت کيلئے نہیں ہے، کشمیری عوام نے مودی کی اربوں روپے کی انویسٹمنٹ کی آفر ٹھکرادی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا مسئلہ کشمیر ہے نہ کہ اسلام آباد دھرنا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
JI, IJT, SIRAJ UL HAQUE, HAFIZ NAEEM UR REHMAN, DC EAST
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube