ہوم   > صحت

رتوڈیرو : ایچ آئی وی سینٹر کا قیام، بلاول افتتاح کرینگے

1 month ago

رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے ٹریٹمنٹ سینٹر قائم کردیا گیا، بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر کو افتتاح کریں گے۔

رتو ڈیرو ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر تمام حاملہ خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد کیلئے ہوگا، علاج کا مرکز محکمہ صحت سندھ نے یونیسیف کے تعاون سے قائم کیا ہے جس کا افتتاح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر کو کریں گے۔

مریضوں کو رتو ڈیرو میں علاج کا مرکز قائم ہونے سے کافی سہولت ملے گی، اس سے قبل وہ ایچ آئی وی کے علاج کیلئے لاڑکانہ جاتے تھے۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق اے آر ٹی سینٹر لاڑکانہ سے تمام مریضوں کے علاج کی فائلیں رتو ڈیرو منتقل کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں 35 ہزار 688 افراد کی اسکریننگ کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 112 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سندھ ایڈز کنٹڑول پروگرام کے مطابق متاثرین میں 35 مرد، 165 خواتین، 547 لڑکے اور 342 لڑکیاں شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ متاثرین اور ان کے خاندانوں کی بحالی کیلئے 2 کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کرچکے ہیں

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
HEALTH, PAKISTAN, AIDS, MURAD ALI SHAH, PPP