ہوم   >  پاکستان

سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والی ایک گھرکی5 بہنیں

1 month ago

راولپنڈی میں مقیم ضحیٰ ملک شیر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والی ایک ہی خاندان کی پانچویں بہن ہیں۔ ضحیٰ ملک شیر کی چار بڑی بہنیں پہلے ہی سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد مختلف سرکاری عہدوں پر تعینات ہیں۔

عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ضحیٰ ملک شیر کا کہنا تھا کہ جب ان کی پیدائش ہوئی اور ان کے والد اسپتال ان کو دیکھنے آئے تو ان کے رشتے دار پانچویں بیٹی کی پیدائش پر انتہائی افسردہ تھے۔ تاہم ضحیٰ کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کے بعد ان کے والد کا کہنا ہے کہ ’تمہاری پیدائش کی مبارک بادیں تمہیں آج مل رہی ہیں‘۔

سی ایس ایس امتحان برائے 2019 کے نتائج کا اعلان جمعرات کو ہوا تھا اور 23 سالہ ضحیٰ ملک شیر ان 372 کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں جو سی ایس ایس کے فائنل امتحان میں سرخرو ہوئی ہیں۔ سی ایس ایس امتحان برائے 2019 میں کل 23 ہزار 234 امیدوار تھے جبکہ 14 ہزار 521 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا تھا۔

ضحیٰ ملک شیر کے والد محمد رفیق اعوان کا تعلق خیبرپختوانخوا کے ہزارہ ڈویژن سے ہے، ان کا آبائی علاقہ تربیلا ہے اور وہ واپڈہ میں ملازمت کرتے تھے۔

ضحیٰ ملک شیر کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ہمیشہ انہیں کہا کہ اپنی کمزوری کو اپنی طاقت بناؤ۔ ’بیٹیوں کو ہمارے معاشرے میں بوجھ سمجھا جاتا ہے لیکن آج میرے والد کی بیٹیاں ان کی طاقت بن چکی ہیں‘۔

ضحیٰ ملک شیر کا کہنا تھا کہ لڑکی، لڑکا یا ٹرانسجینڈر جو بھی ہو اس کو اپنی طاقت بنائیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار بطریق احسن ادا کر سکے۔

ماروی ملک شیر اور سسی ملک شیر

ضحیٰ ملک شیر کی بڑی بہن لیلیٰ ملک شیر نے سنہ 2008 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا اور اس وقت وہ کراچی میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں۔

دوسری بہن شیریں ملک شیر نے سنہ 2010 میں سی ایس ایس کیا اور اب وہ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہیں جبکہ تیسری بہن سسی ملک شیر سی ای او لاہور کینٹ میں زیرتربیت ہیں۔ ان کی چوتھی بہن ماروی ملک شیر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد تعینات ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں