ہوم   > پاکستان

کراچی:جعلی ڈاکٹر کےغلط انجکشن سے بچہ انتقال کرگیا

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2019 | Last Updated: 6 months ago

ملزم ڈاکٹر بن کر 10 سال سے کلینک چلارہا تھا

 

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں جعلی ڈاکٹرز انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے لگے۔ بھینس کالونی میں مبینہ طور پرغلط انجکشن لگنے سے 3 سالہ بچے کی جان چلی گئی، گرفتار ملزم ڈاکٹر بن کر 10 سال سے کلینک چلارہا تھا۔

کراچی کی بھینس کالونی کی کچی آبادی میں کمپاؤڈر کلینک کھول کر 10 سال تک لوگوں کا علاج کرتا رہا اور کسی کو کان وکان خبر تک نہ ہوئی۔

جمعرات کو 3 سالہ رضوان کی طبيعت بگڑنے پر اُس کے والد بچے کو کلينک ليکر آئے جہاں اکبر علی نے غلط انجکشن لگادیا جس سے بچے کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ انتقال کرگیا۔

ملزم اکبر علی نے اعتراف کيا کہ وہ کمپاؤڈر ہے ليکن 10 سال سے ڈاکٹر بن کر مریضوں کو 70 سے 80 روپے کی دوا ديتا رہا۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد جعلی ڈاکٹر اکبر علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube