ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم اتوار کو ایران،منگل کو سعودی عرب جائیںگے

1 month ago

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اتوار کو ایران جائیں گے جہاں ان کی ایرانی صدر سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم ایرانی صدر سے خطے کی صورتحال سمیت ایران سعودی عرب تعلقات پر بات کریں گے۔

منگل کو وزیراعظم  سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم  کا  دورہ سعودی عرب ایک روزہ ہوگا جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم کی مصروفیات،کابینہ اجلاس کی تاریخ تبدیل

وزیر اعظم ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس کی تاریخ بھی دورہ سعودی عرب کے باعث تبدیل کردی گئی ہے اور کابینہ اجلاس پیر کے روز ہوگا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں