ہوم   > معیشت

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیزکمی

1 month ago

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں حیران کن کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 850 روپے اور فی اونس 23 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 850 روپے کمی سے 86 ہزار 600 روپے ہوگئے، 10 گرام سونا 746 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 228 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد سے قیمتوں میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کمی کے بعد فی اونس 1484 ڈالر کا ہوگیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے جبکہ 10 گرام 900 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.46 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE