ہوم   >  پاکستان

پاکستان برطانوی شاہی جوڑے کے دورے کامنتظر ہے، وزیرخارجہ

1 month ago

شاہی جوڑےکےدورے سے دوطرفہ تعلقات کوفروغ ملےگا

وزیر خارجہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی شاہ محمود قریشی نے برطانیہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا، بولے پاکستان برطانوی شاہی جوڑے کے دورے کا منتظر ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر کی وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال جبکہ

خطے میں امن و امان کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کررکھا ہے، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، برطانیہ سمیت عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد کا انتظار ہے، اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات بھی بتا دیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ ہمارے مہمان ہیں ہم انہیں اپنے بارے میں اپنی سوسائٹی کے بارے میں اپنے طور طریقے کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے،ملک کے کچھ خوبصورت حصے انہیں دکھائیں گے۔

وزیر خارجہ اور ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان کو پاکستان میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، شاہی جوڑے کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں