ہوم   >  پاکستان

کراچی بچوں کی لڑائی 10 سالہ لڑکا جاں بحق

1 month ago

دھکا دینے والا بچہ زیر تحویل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون ميں بچوں کی لڑائی ميں دس سالہ انزلہ کی جان چلی گئی۔ پولیس نے دھکا دینے والے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ٹٰین میں ایک ہی گلی کے رہائشی انزلہ اور شرجیل باتوں باتوں میں لڑپڑے۔ انزلہ پہلے ہی دل کے عارضے میں مبتلا تھا۔ شرجیل نے معمولی تکرار پر دھکا دیا تو دس سالہ انزلہ گرگیا۔

اہل خانہ نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا مگر معصوم بچہ زندگی کی جنگ ہارچکا تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ انزلہ کے والدین بیرون ملک ہیں اور پڑوسیوں نے قانونی کارروائی سے منع کردیا ہے۔ بچے کے اہلخانہ کی آمد کے بعد انزلہ کی تدفین کی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس نے انزلہ کو دھکا دینے والے شرجیل کو حفاظتی تحویل میں رکھا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں