Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

خیبرپختونخواکوبلدیاتی قانون میں ترمیم کیلئےآخری مہلت

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2019 | Last Updated: 11 months ago
Posted: Oct 10, 2019 | Last Updated: 11 months ago

اليکشن کميشن نےخيبرپختونخوا حکومت کو بلدیاتی قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کيلئے آخری مہلت دے دی۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کي سماعت کے آغاز پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے تلاوت کی جس پر چيف اليکشن کمشنر نے کہا آپ جن آیات کی تلاوت کرتے ہیں وہ آپ کے ہی خلاف جاتی ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بلدیاتی قانون ميں ترميم کيلئے مزيد مہلت کی استدعا کرتے ہوئےکہا سٹی اورتحصیل کونسلز بنانے کیلئے حدبندی کا کام مکمل نہیں ہوا۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کئی مسائل کا سامنا ہے۔

چيف اليکشن کمشنر نے ريمارکس ديے کہ پہلے دن سے یہی تو ایک کام تھا جو صوبائی حکومت کو کرنا ہے۔ اگرحکومت کے پاس کام کرنے والے نہیں تو لوگ ہم بھیج دیتے ہیں۔

سرکاري وکيل نے کہا کہ ضم ہونے والے اضلاع میں انتخابات کیلئے فوج کی ضرورت ہوگی۔

چيف اليکشن کمشنر بولے فاٹا میں ابھی توالیکشن ہوئے،شاید صوبائی حکومت خود چاہتی ہے کہ حالات خراب ہوں۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو 22 اکتوبر تک بلدیاتی قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے آخری مہلت دے دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube