ہوم   > پاکستان

کراچی:ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق،8افرادزخمی

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2019 | Last Updated: 5 months ago

کراچی میں ڈبل کیبن اورپک اپ سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

حادثہ رات گئے ماڑی پورروڈ پر پیش آیا جہاں نشے میں دھت ڈرائيور نے ڈبل کيبن گاڑی سے سوزوکی کوٹکرماردی۔ حادثے کے نتیجے میں پریتی نامی خاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔

پک اپ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 9 افراد سوارتھے جونوراتری کے تہوارسے واپس آ رہے تھے۔

زخمیوں میں مرد،خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسپتال انتظاميہ کے مطابق 3 زخميوں کی حالت تشويش ناک ہے۔

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورکوگرفتارکرلیا جس کا ميڈيکل کرايا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube