ہوم   >  پاکستان

دھرنے کیلئے انتظامیہ کی اجازت ضروری ہے، عدالت

6 days ago

درخواست قبل از وقت قرار




جمعیت علمائے اسلام کے اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے خلاف شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے درخواست کو قبل از وقت قرار دے دیا۔


درخواست گزار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ستائیس اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔ تحریک لبیک نے بھی اسی طرح فیض آباد میں دھرنا دیا تھا۔ جے یو آئی کو احتجاج سے روکا جائے۔


چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست قبل ازوقت ہے۔ ابھی کچھ بھی نہیں ہوا۔ قانون پر عمل درآمد کرانا اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ اجازت کے بغیر کوئی دھرنا نہیں دے سکتا۔


عدالت نے درخواست گزار کو وکیل کرنے کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں