ہوم   >  پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران جنم لے چکا، عمران خان

7 days ago

چینی صدر سے ملاقات




وزيراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔ بھارت مقبوضہ وادی سے فوری طور پر کرفیو اٹھائے۔


وزیراعظم نے دورہ چین کے دوسرے روز چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی جس میں عمران خان نے انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔


ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چين دوستي مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کيا اور دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگوہوئی جبکہ مسئلہ افغانستان کے پرامن حل پر اتفاق ہوا۔


چینی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے اور سی پیک کی جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے۔


عمران خان نے تمام امور پر چین کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔


علاوہ ازیں دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جن میں کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے سما کو بتایا کہ دورے کے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔


بعد ازاں چینی صدر نے وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ،  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید،  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا بھی شریک تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں