ہوم   > پاکستان

دھرنے میں شرکت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Oct 9, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 9, 2019 | Last Updated: 5 months ago

حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے

جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کے دن قریب آتے جارہے ہیں مگر اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن تاحال اس میں شرکت کیلئے کشمکش کا شکار ہے۔ بدھ کو ہونے والے اہم اجلاس میں بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا البتہ سفارشات تیار کرلی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف مرتب کردہ سفارشات میاں نواز شریف تک پہنچائیں گے اور ان سفارشات کی روشنی میں جو فیصلہ نواز شریف کریں گے وہی پارٹی کا حتمی فیصلہ تصور کیا جائے گا۔

اس موقع پر مختصر گفتگو کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے بغیر نشستوں سے اٹھ کر چلے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube