ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم رواں ماہ مزید 2 ممالک کے دورے کرینگے

7 days ago

چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے 2 نئے غیر ملکی دوروں کی تیاریاں شروع کردی گئیں، وہ اسی ماہ سعودی عرب اور ایران جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے 3 روزہ سرکاری دورے پر موجود ہیں، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق وہ رواں ماہ دو اہم برادر ملکوں سعودی عرب اور ایران کا بھی دورہ کریں گے۔

عمران خان کے نئے دورے کے پروگرام کی تیاریوں پر کام شروع کردیا گیا ہے، وزیراعظم چین سے واپسی پر اِن دوروں کے بارے میں مشاورت کریں گے، جس کے بعد دورے کی تاریخ کا حتمی تعین کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق 29 اکتوبر کو سعودی عرب جانا ہے، جہاں وہ سرمایہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، انہیں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کیلئے دعوت شاہ سلمان نے دی ہے، یہ کانفرس 29 سے 31 اکتوبر تک ریاض میں ہوگی۔

سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی کانفرنس میں مدعو کر رکھا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
CHINA, PAKISTAN, INVESTMENT CONFERENCE