ہوم   >  پاکستان

ڈاک کا عالمی دن:کوئٹہ کی طالبات پوسٹ آفس پہنچ گئیں

7 days ago

جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی دی گئی




کوئٹہ میں پوسٹل گرلز ہائی اسکول کی طالبات نے ڈاک کے عالمی دن پر جنرل پوسٹ آفس کا مطالعاتی دورہ کیا ، طالبات کو ڈاک کے نظام سے متعلق آگاہی دینے سمیت یادگاری ڈاک ٹکٹ تقسیم کئے گئے۔


کوئٹہ میں ڈاک کے عالمی دن کی مناسبت سے پوسٹل گرلز ہائی اسکول کی طالبات کو جنرل پوسٹ آفس کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا جہاں طالبات کو محکمہ ڈاک کے مختلف شعبوں اور محکمے میں لائی گئی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی دی گئی۔


طالبات نے کہا کہ مطالعاتی دورے کے دوران ڈاک کے نظام سے متعلق ان کی معلومات میں اضافہ ہوا۔جی پی او انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مطالعاتی دورہ کروانے کا مقصد طالبات کو باور کروانا تھا کہ محکمہ ڈاک بھی جدید دور کے مطابق صارفین کی ضروریات پوری کررہا ہے۔ دورے کے آخر میں محکمہ ڈاک کی جانب سے طالبات کو یادگاری ٹکٹس بھی دئیے گئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں