ہوم   >  پاکستان

ٹائراسکینڈل:مرید عباس کے قاتل کا بھائی عادل زمان گرفتار

7 days ago

ٹائراسکينڈل کے مرکزی کردارعاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گرفتار کرليا گيا ہے۔

کراچی میں 9 جولائی کو اینکر مرید عباس کو قتل کرنے کے 3 ماہ بعد کیس کے ایک اور ملزم عادل زمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مريد عباس اور خضرحيات کے قتل کے وقت  مرکزی ملزم عاطف زمان کے ہمراہ اس کا بھائی عادل زمان بھی موجود تھا۔

تاہم جب عاطف زمان قتل کی دونوں وارداتوں کے بعد اپنے گھر لوٹا تو اس سے پہلے ہی عادل فرار ہوچکا تھا۔ عاطف زمان نے اپنے فليٹ ميں پوليس کے آنے سے کچھ  ديرپہلے اس انداز ميں خود کو گولی ماری کہ اس کو اسپتال جانا پڑا لیکن عادل زمان چھپ گیا تھا۔

مقتول مرید عباس کی اہلیہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کے علاوہ ان کے والد بھی سادہ لوح شہريوں کو لوٹنے ميں پيش پيش ہيں۔

مجھے کچھ ہوا تو کیس کی پیروی کون کریگا،اہلیہ مرید عباس

عادل زمان نے پوليس کو گرفتاری دينے سے پہلے سرمايہ لگانے والوں کی رقم سےخريدی گئی جائيداديں ٹھکانے لگادیں۔اس نےکورنگی ميں ايک پلاٹ اپنے ہی رشتہ دار کو گروی رکھوايا جس میں کیس کا ایک متاثرہ فریق عدنان مصطفیٰ بھی شراکت دار ہے جبکہ کشمير کالونی ميں عادل کے والد علی زمان نے ڈيڑھ کروڑ ميں ايک گھر کا سودا کيا۔

مرید عباس قتل کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم

اس کے علاوہ نیب نے کیس سے متعلق دیگرافراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ پُرتعیش منافع کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹا گیا، تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

نیب کا مرید عباس قتل اور ٹائر اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ

مرید عباس کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عادل زمان نے سوشل ميڈيا کے ذريعے عمر ريحان کو دھمکی دی،عادل کی گرفتاری کے بعد سب انسپکٹر پر حملہ ہوگيا، يہ لوگ بہت خطرناک لوگ ہيں اور کچھ بھی کرسکتے ہيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
mureed abbas,tyre scandal