ہوم   >  پاکستان

انڈونیشین لڑکی شادی کرنے پاک پتن پہنچ گئی

7 days ago

دلہن جلد دلہا کو انڈونیشیا لے جائے گی



پاکستانی نوجوانوں میں آج کل فیس بک پر دوستی کے ذریعے بیرونی ممالک سےسے تعلق رکھنے والی لڑکیوں سے شادیوں کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔


پاک پتن میں بھی ایسا ہی ہوا جہاں سوشل ميڈيا کی دوستی زندگی بھر کے ساتھ میں بدل گئی۔


انڈونیشین لڑکی نے پاک پتن آ کر عامر نامی نوجوان سے نکاح کرلیا۔ دلہن کی عمر 35 اور دلہا کی 30 سال ہے۔


دیوی فیری کی 2 سال پہلے عامر سے سوشل ميڈيا پردوستی ہوئی تھی جو بالاآخرشادی کے بندھن میں تبدیل ہوگئی۔


فيری کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد واپس اپنے وطن جارہی ہیں اور جلد اپنے شریک سفر کو بھی انڈونیشیا بلا لیں گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں