ہوم   >  پاکستان

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد میں زلزلہ

1 week ago

File Photo

پاکستان اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، 5.2 شدت کے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جبکہ گہرائی 180 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، پشاور، صوابی، مالاکنڈ، لوئر دیر، چترال، ایبٹ آباد، مردان، سوات، مینگورہ، مانسہرہ، بالاکوٹ، تورغر اور بٹگرام سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا، جس کی شدت 5.2 اور گہرائی 180 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاحال زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گزشتہ ماہ میرپور آزاد کشمیر میں شدید زلزلے درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے، درجنوں گھر، اسکول اور دیگر عمارتیں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں 2005ء میں بھی شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ایک لاکھ سے زائد زخمی اور 28 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
ISLAMABAD, PESHAWAR, KP, PUNJAB, KASHMIR, GILGIT, AFGHANISTAN,