ہوم   >  پاکستان

پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس کی یکطرفہ معطلی اب نہیں ہوگی

1 month ago

کشمیریوں کی حمایت پر بھارت نے سینکڑوں اکاؤنٹس بند کرائے

ٹویٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے اور آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل نہیں کئے جائیں گے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

چئیرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ شباہت علی شاہ نے امریکہ میں ٹویٹر حکام سے تفصیلی ملاقات کی جس میں ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ ملاقات میں پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹویٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں مزید تیزی آئی اور اہلِ کشمیر کےحق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کئے گئے۔

 ٹویٹر انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کئے جائیں گے اور ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Twitter,Social Media,Facebook