Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گوجرانوالہ میں ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ملزمان سے نقدی اور ٹرانسفارمر برآمد

گوجرانوالہ میں پولیس نے شہریوں کو بجلی سے محروم کرنے والے ٹرانسفارمر چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمرز چوری کرکے شہریوں کو کئی کئی روز بجلی سے محروم کرنے والا گینگ دھرلیا۔

شہریوں نے بھی ملزمان کے پکڑے جانے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ سی آئی اے نے بہت اچھا کام کیا۔ یہ سرکار کے نقصان سمیت لوگوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتے تھے۔

ملزمان سے ایک لاکھ نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا بجلی کا ٹرانسفارمر برآمد ہوا ہے۔

ڈی ایس پی عمران عباس نے بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیہی علاقوں سے ٹرانسفارمرز چوری کرکے قیمتی تار اور پرزے نکال کر ٹرانسفارمرزپھینک دیتے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube