ہوم   >  پاکستان

اسلام آباد کے رہائشیوں پر صفائی ٹیکس عائد

1 month ago

اسلام آباد والوں کو اب صفائی ستھرائی کے پیسے دینے پڑیں گے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے صفائی ٹیکس کی منظوری دے دی۔ صفائی کے نام پر نئے ٹیکس کے اعلان سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اسلام آباد میں سرکاری گھروں پر 300 سے ایک ہزار روپے تک ماہانہ صفائی ٹیکس عائد کیا گیا جبکہ پرائیویٹ گھروں کو ماہانہ 400 سے 4 ہزار روپے دینا ہوں گے۔

بلیو ایریا سمیت مختلف تجارتی مراکز کی عمارتوں پر 4 سے 5 روپے فی مربع فٹ تک صفائی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایم سی آئی نے صفائی کے نام پر شہریوں کی جیبیں صاف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے صفائی ٹیکس کی منظوری دے دی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کی بد قسمتی ہے کہ اعلیٰ سطح پر اداروں کے درمیان تنازعات ہوتے ہیں تو اس کا اثرعوام پہ ہوتا ہے۔

ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے مزید صفائی کی مد میں پیسہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت سے پہلے ہی ہمیں پیسہ نہیں مل رہا۔ انٹرنیشنل لیول کہ کمپنی ہو جس نے پہلے ہی کچھ شہروں میں کام کیا ہو۔ اس کو پورا اسلام آباد دے دیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں