ہوم   > پاکستان

مائنس عمران خان فارمولا کسی صورت قبول نہیں، اسد قيصر

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 6 months ago

پارليمنٹ بھی رہے گی اور عمران خان بھی رہیں گے

اسپيکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دوٹوک کہہ ديا کہ مائنس عمران خان فارمولا کسی صورت قبول نہيں ۔

سماء کے پروگرام سوال ميں گفتگو کرتے ہوئے اسپيکر قومی اسمبلی اسد قيصر نے واضح کرديا کہ مائنس عمران خان فارمولا کسی صورت قبول نہيں ہے پارليمنٹ بھی رہے گی اور عمران خان بھی رہیں گے۔

اسپيکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے پر میری پارٹی بھی مجھ سے ناراض رہی، جتنے پروڈکشن آرڈر میں نے جاری کیے اتنے کبھی نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قاسم سوری اپنا قانونی حق استعمال کررہے ہیں، کیس سپریم کورٹ میں ہے جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے، قاسم سوری کوملنےوالے65ہزارووٹ کی تصدیق نہیں ہوپارہی، ملک میں پہلی مرتبہ شفاف اورغیرمتنازع انتخابات ہوئے ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ کرفیو کے باعث کرب میں مبتلاہیں، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، موجودہ حالات میں تمام جماعتوں کو ایک صف پر ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں، فضل الرحمان کے احتجاج کے پیچھے ذاتی عناد اور بغض نظر آرہا ہے،ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، یہ وقت دھرنے دینے کانہیں، فضل الرحمان کے مارچ کامعاملہ حکومت دیکھے گی۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube