ہوم   > معیشت

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 4 months ago

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 200 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 7 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ معمولی بڑھ گئے، 200 روپے اضافے سے قیمت 87 ہزار 400 روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 171 روپے مہنگا ہوکر 74 ہزار 931 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مزید 7 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 1505 ڈالر کا ہوگیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے جبکہ 10 گرام 900 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.56 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube