ہوم   > پاکستان

حکومت نے فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Oct 8, 2019 | Last Updated: 6 months ago

قانونی نوٹس مدرسے کے پتے پر بھجوایا

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس فضل الرحمان کے مدرسے کے پتے پر بھجوایا گیا۔

علی امین کے مطابق پاکستان پوسٹ کی ارجنٹ میل سروس کے ذریعے بھجوایا گیا نوٹس 24 گھنٹے میں موصول ہوا۔ نوٹس بھجوانے اور وصول کروانے کے خصوصی مناظر بھی عکس بند کئے گئے ہیں۔

علی امین کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کریں، وقت پر نوٹس موصول نہ ہونے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر کو وفاقی وزیر علی امین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ملک کے خلاف سازش ہے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ مولانا فضل الرحمان پکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، جلد ثبوت عوام کے ساتھ لے کر آئیں گے۔

 

دوسری جانب پیر کو لاہور ميں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ چئيرمين نيب سے درخواست ہے کہ مولانا کو بھی بلاکر پوچھيں “بول ميری مچھلی کتنا پانی”، انہوں نے الزام لگایا کہ مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کررہے ہیں، وہ پیالی میں طوفان مچا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube