ہوم   >  پاکستان

شہر اقتدار کی سرکاری عمارتیں گلابی کیوں ہوگئیں؟

1 month ago

بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے ایوان صدر میں خصوصی تقریب

شہر اقتدار کی اہم سرکاری عمارتوں نے گلابی رنگ اوڑھ ليا، ایوان صدر میں بريسٹ کينسر سے آگاہی کيلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

صدر مملکت نے اہلیہ کے ہمراہ بٹن دبا کر ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم ہاؤس اور سپریم کورٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں پر گلابی لائٹس روشن کیں۔

ایوان صدر میں خصوصی تقریب میں بیگم عارف علوی نے ملک میں تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال ہمارے ملک میں ہزاروں خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں، اس بیماری کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، ہمارے ملک میں دیر سے تشخیص کی وجہ سے بیماری کی شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بریسٹ کینسر سے بچنے کیلئے مفید مشورے بھی دیئے۔ انہوں نے کہا کہ 8 سے 9 فیصد عورتوں کو یہ مرض لاحق ہوگا مگر پاکستان کی ایک کروڑ 20 لاکھ یا 30 لاکھ خواتین اس کے دباؤ میں ہیں، خواتین ہر ماہ اپنا معائنہ خود کریں، اگر ضرورت پڑے تو میمو گرافی یا چھاتی کا ایکسرے کروائیں۔

دنیا بھر میں بڑی تعداد میں خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہورہی ہیں، پاکستان میں بھی اس مرض کے بڑھنے کے خدشات موجود ہیں، ایسے میں ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ کی پالیسی اپنانا ہی بہترین حکمت عملی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
ISLAMABAD, PRESIDENT HOUSE, PINK LIGHT, ARIF ALVI, HEALTH