ہوم   >  پاکستان

آرمی چیف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

1 month ago

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان چینی وقت کے مطابق صبح6 بجے بیجنگ پہنچیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورے کے دوران چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی ، چینی سینٹرل ملٹری کمیشن اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ کے وائس چیرمین سے ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چینی صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان چین کے تین روزہ پر آج رات10بجے چین کے دورے پر روانہ ہوں گے تاہم وزیراعظم چینی وقت کے مطابق صبح6 بجے بیجنگ پہنچیں گے۔

عمران خان وفد کے ساتھ خصوصی طیارے پر چین جائیں گے اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

چینی صدر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کریں گے، دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان کے تین روزہ دورے میں چینی صدر شی جن پنگ ، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں پروگرام کا حصہ ہیں جبکہ چینی قیادت سے خطے خصوصاً کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

دونوں ممالک کے وفود سی پیک اتھارٹی کے قیام، اکنامک زون، ریلوے ایم ایل ون معاہدوں اور گرانٹ سے متعلق اہم  فیصلے کریں گے، متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط  بھی ہوں گے، چینی صدر کے مجوزہ دورہ بھارت پر بھی بات ہوگی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں