ہوم   > پاکستان

پرویز مشرف کا بھارت کو فوجی کارروائی سے متعلق انتباہ

SAMAA | - Posted: Oct 6, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 6, 2019 | Last Updated: 8 months ago

فوٹو: اے ایف پی

سابق صدر اور جنرل ريٹائرڈ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ جب میدان میں آئیں گے تو بھارتی فوج کو سبق سیکھا دیں گے۔

اسلام آباد میں پارٹی کے يوم تاسيس کی تقریب سے ٹيلی فونک خطاب ميں سابق صدر پرويز مشرف نے کہا کہ بھارت شرانگيزی سے باز آجائے ورنہ ايسے دوبارہ سبق سکھا ديں گے۔

پرويز مشرف نے کہا کہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح بہتا ہے اور ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

آزادی مارچ کے شرکاء کنٹرول لائن کےقریب جسکول پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو کھوکھلی دھمکياں دينے سے پہلے کارگل اور 27 فروری کا واقعہ ياد رکھے۔ پاک فوج نے چوڑياں نہيں پہن رکھيں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت نے بل کلنٹن کے پاس اپنا سفیر بھیجا تھا جس نے امریکا سے کہا پاکستان کو کہیں فوج پیچھے کر لے۔

سابق صدر کا کہنا تھا وزیراعظم کو سمجھنا ہوگا کہ دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Kashmir, Pervez Musharraf, India, Pakistan, Kargil war
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube