Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

رویت ہلال کمیٹی غلط چاندکےاعلان پرمعافی مانگے،فواد

SAMAA | - Posted: Oct 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

صفر کا چاند غلط دکھایا

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو معافی مانگنی چاہئے جس نے ماہ صفر کے چاند کاغلط اعلان کیا۔ کچھ لوگ ہمیں پسماندگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، جس میں عقل نہیں ان سے بات نہیں ہوسکتی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، ہم نے تصاویرجاری کیں جس میں گوادراورپسنی میں چاند صاف دیکھا جا سکتا ہے پھر انہیں معافی مانگنی پڑی۔ رویت ہلال کمیٹی کو بھی معافی مانگنی چاہئے جس نے ماہ صفر کے چاند کاغلط اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اپنے لوگ نہیں، جے یو آئی کے پاس مدارس کے لوگ ہیں، مولانا فضل الرحمان پیادے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نواز شریف اور زرداری کو پلی بارگینگ کے بغیر رہا کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے، فضل الرحمان سے کہتا ہوں کہ مارچ کی تاریخ نہ بدلیں، اپوزیشن کے گرفتار ارکان ہمارے بنائے ہوئے کیسز میں تو اندر نہیں، اپوزیشن کے لوگ خود ان کے بنائیں ہوئے کیسز میں جیل میں ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
fawad chaudhry, mufti muneeb, safar moon
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube