ہوم   >  پاکستان

فضل الرحمان غلط پتے کھیل رہے ہیں،فردوس اعوان

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2019 | Last Updated: 4 months ago

بے وقت کی راگنی ہے، ناکام ہوں گے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مخالفین کے مفاد سے جڑے تمام مقاصد سينے ميں ہی دم توڑ جائيں گے،مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزيشن چوہے بلی کا کھيل کھيل رہی ہے،احتساب سے بچنے کيلئے سياسی بونے اچھل کود کررہے ہيں۔

لاہور کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں وزيراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معيشت کے محاذ پر پاکستان مثبت انداز ميں آگے بڑھ رہا ہے،حکومت ملک کو معاشی چيلنجز سے نکالنے ميں مصروفِ عمل ہے، پاکستان دنيا بھر ميں سياحت کے لئے کھل رہا ہے اور وزيراعظم عمران خان پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنيا کو دکھانا چاہتے ہيں۔

انھوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو مولانا نہيں کہوں گی کیوں کہ انھوں نے ہميشہ مفاد کی سياست کی، فضل الرحمان نے دين کو ڈھال بنايا اور مدارس کے بچوں کو مذہب کارڈ کے طور پر استعمال کيا گيا، حکومت نے مدارس کے طلباء کيلئے اصلاحات متعارف کرائيں۔

انھوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان مذہب کے نام نہاد ٹھيکيدار بنے ہوئے ہيں،کشمير دنيا ميں فليش پوائنٹ بنا ہوا ہے،کشميری وزيراعظم عمران خان کو نجاتِ دہندہ سمجھ رہے ہيں لیکن فضل الرحمان نے بے وقت کی راگنی شروع کی ہوئی ہے۔

 مولانا اپنے کھیل میں خود پھنس جائیں گے،شیخ رشید

فرودس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ مولانا صاحب غلط پتے کھيل گئے ہيں، فضل الرحمان کو اقتدار کی دوری کا درد چين نہيں لينے ديتا اس لئے انھیں مذہبی محاذ پرکوئی کندھا نہيں دے گا۔

وزیراعظم سے متعلق انھوں نے یہ بھی کہا کہ چين نے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے ميں اہم کردار ادا کيا، وزيراعظم کے دورہ چين پر تفصيلی پريس کانفرنس کل بروز اتوار کو ہوگی، سی پيک پاکستان کی معيشت کی شہہ رگ ہے، وزيراعظم کا دورہ چين کشمير کے حوالے سے بھی اہم ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube