ہوم   >  پاکستان

مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام

2 months ago

 

مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس کورٹ کا افتتاح پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد نے کیا۔

مردان ریجن میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں اور دیگر جرائم کے واقعات کی روک تھام کے لئے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ قائم کیا گیا ہے۔

میڈیا کو بریفنگ کے دوران رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ خواجہ وجہہ الدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کے لئے چائلڈ کورٹ وقت کی اہم ضرورت ہے،کورٹ میں بچوں کے لئے منفرد ماحول فراہم کیا جائے گا۔

 یہ چائلڈ کورٹس برٹش کونسل اور اپنی مدد آپ کے تحت پشاور، مردان اور ایبٹ آباد میں قائم کئے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں قصور اور مردان جیسا واقعہ پیش نہ آئے اور ملزمان کو سزا سنائی جاسکے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان ویلری خان نے حکومت پاکستان کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صرف رقم دینے سے نہیں بلکہ اس کے لئےعملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

چائلڈ کورٹ میں تعینات ججز کو خصوصی ٹریننگ دی گئی ہیں تاکہ آئندہ بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کوعبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں