ہوم   >  پاکستان

پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی

2 months ago

ملک بھر ميں پوليو کے مزيد 3 کيسز سامنے آگئے۔ کراچی ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 3 بچے مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔ اس سال اب تک سامنے آنے والوں پولیو کيسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 16 ماہ کی بچی ميں وائرس کی تصديق ہوگئی۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے شہر جعفرآباد ميں بھی 15 ماہ کا بچہ پوليو کا شکار ہوگیا۔والدین کے مطابق 15 ستمبر کو بچے کو تیز بخار ہوا جس کے بعد کمزوری ہونا شروع ہوگئی اور ایک روز کے اندر ہی کمزوری واضح ہونے اور بچہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا، رواں برس جعفر آباد سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ پہلے ہی قلعہ عبداللہ سے 3 جبکہ کوئٹہ سے 1 پولیو کا کیس سامنے آچکا ہے۔

ادھر پختونخوا کے ضلع طورغر کے21 ماہ کے بچے کو بھی مہلک مرض نے اپنی لپيٹ ميں لے ليا۔

پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز 53 کیسز خيبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

سندھ سے8 بلوچستان سے 6 جبکہ پنجاب سے5 بچوں ميں وائرس کی تصديق ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کيسز کی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں