ہوم   > پاکستان

فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Oct 4, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 4, 2019 | Last Updated: 6 months ago

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں، مدارس کے طلباء سیاسی مقاصد کیلئےاستعمال نہیں ہوسکیں گے ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومت اور پارٹی ترجمان کااجلاس ختم ہوگیا، اجلاس ميں وزيراعظم نے کہا کہ فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچارہے ہیں، مدارس اصلاحات پرفضل الرحمان زیادہ پریشان ہیں۔

اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان27 اکتوبرکی تاریخ نہ بدلیں اسلام آباد آجائیں ۔

وزيراعظم کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اسٹيل مل کی بحالی حکومت کی اولين ترجيحات ميں شامل ہے، اسٹيل ملز کو منافع بخش ادارہ بنانے کی کوشش کررہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان اسٹيل کيلئے کچھ نہیں کیا، ادارے کی بحالی کیلئے چینی اور روسی کمپنیز نے دلچسپی کااظہار کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube