ہوم   >  پاکستان

لاہور کی جیل ميں “ايک صاحبزادی”سے موبائل فون ملاہے

1 month ago

وفاقی وزير ريلوے شيخ رشيد نے کہا ہے کہ لاہور کی جیل ميں ايک صاحبزادی سے موبائل فون ملا ہے زبردست معلومات سامنے آئی ہيں۔

کراچی ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزير ريلوے شيخ رشيد کہتے ہيں کہ موبائل فون ميں بڑے اہم کانٹيکٹس سامنے آئے ہيں، جو جو لوگ رابطوں ميں تھے سب ايکسپوز ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن ليگ دو ٹکڑوں ميں بٹ چکی ہے،نوازشريف اتنے کنجوس ہيں کہ ٹوکن مَنی دينے کو بھی تيار نہيں، راولپنڈی اسلام آباد میں بڑا ڈينگی ہے، مولانانہ ہی آئیں تو اچھا ہے، شہبازشريف مولانا کے لانگ مارچ ميں شريک نہيں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھی الگ الگ ڈگر پر سياست کر رہے ہيں، آصف زرداری سب کو کھلاتا ہے اُن کے لوگ پيسے دے رہے ہيں۔

شيخ رشيد نے وزيراعظم اور آرمی چیف کو ایک گاڑی کے دو پہيے قرار دے ديا کہا کہ عمران خان 5 لوگوں کو چھوڑ دے تو ساری تحريکيں ختم ہوجائیں گی ۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں