Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

اسلام آباد: رات میں پولیس گشت کا آغاز

SAMAA | - Posted: Oct 3, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 3, 2019 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد پولیس نے شہر کو حقیقی معنوں میں سیف سٹی بنانے کے لیے نائٹ پٹرولنگ کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجرموں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تاھم پولیس اہلکاروں کو عام شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھنے کی سخت ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں نائٹ پیٹرولنگ شروع کردی ہے۔  نائٹ پٹرولنگ ٹیم کے سربراہ ایس پی صدر عمر خان نے ماتحت اہلکاروں کو ہدایت کی ہےکہ شہریوں کی چیکنگ کے دوران عزت سے پیش آئیں، کسی مشکوک گاڑی یا شخص کو گزرنے مت دیں اور شہر کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

انھوں نے شہریوں کو یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ اطمینان رکھیں کیوں کہ پولیس ان کے تحفظ کیلئے موجود ہے۔ ایس پی عمر خان نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، نائٹ پٹرولنگ کا مقصد رات کے اوقات کے دوران بڑھتے جرائم کی وارداتوں پر قابو پانا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube