مسلم لیگ نواز نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔
مسلم لیگ نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ نوازلیگ کی جانب س استدعا کی گئی ہے کہ ممبران کی تعیناتی کا 22 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔ درخواست میں صدرِ پاکستان ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نئے ممبران خالد محمود صدیقی اور منیراحمد خان کاکڑ بھی درخواست میں فریق ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
مسلم لیگ نواز کی جانب سے لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور نثارچیمہ نے درخواست دائر کی ہے۔