Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

بلاول زلزلے سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے میرپور پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے آزاد کشمیر پہنچ گے۔

بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے ڈی ایچ کیو اسپتال ميرپور پہنچ گئے۔ ایم ایس نے بلاول زرداری کو بریفنگ دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی مریضوں سے ملنے کے بعد متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔

 آزاد کشمیر کے ایک روزہ دورے کے بعد بلاول بھٹو واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں 24 ستمبر کو آنے والے 5.8 شدت کے زلزلے سے زیادہ تر نقصان آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں ہوا تھا۔

زلزلے میں 40 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ علاقے میں حکومت اور فلاحی اداروں کی جانب سے امدادی کام تاحال جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube