Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گوجرانوالہ: رکشوں کی رجسٹریشن نہ ہونے پر احتجاج

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

گوجرانوالہ میں رکشا ڈرائيور نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا اور رکشہ بھی جلاديا۔

گوجرانوالہ ميں رکشوں کی رجسٹریشن نہ ہونے اور ٹریفک پولیس کے بار بار چالان کرنے کے خلاف رکشا ڈرائيورز سراپا احتجاج ہوگئے۔

رکشا ڈرائيورز ایسوسی ایشن نے احتجاجی ریلی نکالی جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر جام رہا۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ رکشوں کی پاسنگ نہیں کررہے اوپر سے جرمانے اور چالان کررہے ہیں آخر ہم کہاں جائیں۔

ریلی میں شریک ڈرائیور نے پٹرول چھڑک کر اپنے رکشے کو آگ لگا دی، مظاہرین کہتے ہیں رکشوں کی رجسٹریشن نہ کرنا ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

رہنما رکشا ڈرائيورز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روز چالان ہوتے ہیں، ہمارا وزیراعلیٰ سے مطالبہ ہے مسئلہ حل کریں۔

رکشا ڈرائیورز کی شیخوپورہ موڑ سے شروع ہونے والی ریلی کامونکی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube