ہوم   >  پاکستان

گجرات، سیلفی لیتے ہوئے نوجوان ٹرین کی ٹکر سے ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2019 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Oct 1, 2019 | Last Updated: 4 months ago

دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا

پنجاب کے ضلع گجرات میں ریلوے ٹریک پر سیلفی بناتے ہوئے دو نوجوان ٹرین کی زد میں آگئے جن میں سے ایک دوست جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گجرات کھاریاں کے علاقہ بھاٹی کے رہائشی 19 سالہ مبین اور 30 سالہ ضعیم عباس شاہ گجرات سروس موڑ کے قریب ریلوے ٹریک پر سیلفی لے رہے تھے۔ اس دوران جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی اور دونوں دوست اس کی زد میں آ گے۔

حادثے میں ضعیم شاہ موقع پر ہی جاں بحق اور مبین شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے اس لاش اور زخمی کو طبی عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کردیا ہے جہاں لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ حالیہ برسوں میں خطرناک مقامات پر سیلفی کے شوق نے ہزاروں جانیں لی ہیں۔ اس سے قبل لاہور میں بھی ایک نوجوان سیلفی لیتے ہوئے ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوا تھا۔ علاوہ ازیں دریائے سوات اور نیلم میں بھی سیلفی لیتے ہوئے متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پرآزاد کشمير بھمبر کے نواح میں پکنک کے دوران سیلفی لیتے ہوئے باپ بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ متاثرہ خاندان جھنگ کا رہائشی تھا اور پکنک کیلئے آزاد کشمیر آیا تھا۔

اس دوران پندرہ سالہ لڑکی کومل سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے گہرے پانی میں گر گئی۔ کومل کے والد اور کزن اسے بچانے کے لئے پانی ميں کود گئے جہاں تيز لہروں نے ان دونوں کو بھی نگل ليا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube