ہوم   >  پاکستان

مریم نوازکی درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری

2 months ago

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی جانب سے چوہدری شوگرملز کیس میں ضمانت پر رہائی کیلئے دائر کردہ درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

مریم نواز نے گزشتہ روز 30 ستمبرکو لاہور ہائیکورٹ ميں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں  2 رکنی بینچ نے کی۔  بینچ کے دوسرے رکن جسٹس سردار رضا ہیں۔

درخواست ميں مريم نواز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کا خاندان سیاسی تاریخ کا حامل ہے۔ تمام جائیدادیں اور اثاثے ڈکلیئر کررکھے ہيں ۔ چوہدری شوگر ملز کيس ميں منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر سياسی انتقام کا نشانہ بنايا جارہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو 14 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مریم نواز نے عدالت سےاستدعا کر رکھی ہے کہ ضمانت پر رہائی کی درخواست پرحتمی فیصلہ آنے تک عبوری ضمانت پر رہا کردیا جائے ۔ اس سے قبل 25 ستمبر کو جسمانی ريمانڈ ختم ہونے پر مريم نواز کو جوڈيشل ريمانڈ پر جيل بھجوايا گيا تھا۔

 نيب کا الزام ہے کہ مريم نواز نے 1998 ميں ٹی ٹی کے ذريعے16 کروڑ روپے صدیقہ سعید نامی خاتون سے وصول کیے تھے اور یہ رقم چودھری شوگر ملز کو منتقل کر دی گئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں