Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

تھرواسیوں نے ٹڈیوں کےحملےکاانوکھاحل نکال لیا

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago

تھرمیں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کا حل نکال لياگیا۔ کھیت کھانے والی ٹڈیوں کو تھر واسیوں نے اپنی ہی خوراک بنا ڈالا۔

چھوٹی چھوٹی ٹڈيوں کی بریانی اور کڑاہی گوشت بنایا جانے لگا۔ حیرت انگیز طور پر ان ڈشز کو کھانے کیلئے چھاچھرو کے ہوٹلوں پر لوگ دور دراز سے آتے ہیں۔

یہ ڈشزمتعارف کروانے والوں کا کہنا ہے کہ لوگ ہمارے پاس انہیں کھانے شوق سے آتے ہيں۔ 200 سے 300 روپے میں ٹڈی کڑاہی چاولوں کے ساتھ دستیاب ہے جس کا ذائقہ مچھلی جیسا ہوتا ہے۔

پکانے سے پہلے ٹڈیوں کو دھو کر ، دھوپ میں سکھا کر صاف کیا جاتا ہے پھر اسے دھیمی آنچ پربھونا جاتا ہے۔مزے دار ٹڈی ڈش اب مقامی افراد کی بھی پسندیدہ خوراک بن چکی ہے۔

اسے کھانے کیلئے آنے والوں کے مطابق ٹڈی دل کا گوشت بہت لذیزہوتا ہے جبکہ اس کی بریانی بھی انتہائی مزیدار ہے۔

تھرواسيوں کا کہنا ہے کہ دوسرے علاقے کے لوگوں کو بھی ٹڈی بريانی اور کڑاہی ضرور آزمانی چاہيے۔ مزہ نہ آئے تو پيسے واپس۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل تھرپارکرسمیت سندھ کے دیگر علاقوں کے کسان ٹڈی دل کے حملے کے باعث اہنی فصلوں کی حفاظت کیلئے پریشان تھے۔ صوبائی حکومت نے فصلوں پر اسپرے کیلئے خصوصی فنڈ بھی جاری کیا تھا۔

اس کے باوجود کوئی خاص حل نہ نکلنے پر یہاں کے رہائشیوں نے خود ہی اس مسئلے سے نمٹنے کی ٹھانی اور وٹامنز سے بھرپور ٹڈی کو خود کھانا شروع کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube