Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے اضافہ

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کمپنیز کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 12.54 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا جبکہ ایل پی جی کمپنیوں نے گزشتہ روز ہی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا تھا۔

اوگرا نے کمپنیوں کے دباؤ میں آکر قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق  گھریلو سلنڈر 148 اور کمرشل 550 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈرکی قیمت 1328 سے بڑھ کر 1476 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 5150 سے بڑھ کر 5660 روپے ہوگئی۔

اس اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 125 روپے ہوگئی ہے۔ اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتیں اکتوبر کے مہینے کے لئے ہوں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube