ہوم   >  پاکستان

کراچی:کھمبے میں آگ لگنے سے موٹرسائیکل جل گئی

2 months ago

بجلی کا کھمبا گھر کے باہر نصب تھا

کراچی میں کھمبے میں لگنے والی آگ کے باعث نیچے کھڑی موٹرسائیکل جل گئی جبکہ ایک گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

آگ لیاقت آباد کےعلاقے رضویہ کے قریب عثمانیہ سوسائٹی میں گھر کے باہر نصب بجلی کے کھمبے میں لگی۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ نیچے کھڑی موٹر سائیکل جلنے کے علاوہ گھر میں موجود کار کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

علاقہ مکینوں نے نمائندہ سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ باربار شکایت کے باوجود کے الیکٹرک کا عملہ موقع پر نہیں پہنچا۔

جلنے والی موٹر سائیکل کے مالک نے کے اليکٹرک سے نقصان بھرنے کامطالبہ کرديا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں