Thursday, January 27, 2022  | 23 Jamadilakhir, 1443

وزیراعظم آج زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago

تصویر: اے ایف پی

 دورہ امریکا سے واپس آنے والے وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

وزير اعظم ميرپور آزاد کشمير میں زلزلہ متاثرين سے ملاقات اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ ليں گے ۔

عمران خان کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کو جانی و مالی نقصانات،امداد اور بحالی کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وہ نزلزلے کے باعث زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ میر پور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے متاثرين 6 روزگزر جانے کے بعد بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہيں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیرمیں سب سے زیادہ تباہی ساھنگ کے قریب گاؤں میں ہوئی ہے جہاں گھروں میں دراڑیں پڑنے کے باعث مکین گھروں کے باہر ٹینٹ لگاکر رہ رہے ہیں۔

چيئرمين اين ڈي ايم اے نے زلزلہ ذدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں متاثرين کی ہرممکن مدد کرنے کا عزم کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے سے 5 ہزار گھر بُری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube