ہوم   >  پاکستان

فردوس شمیم کے کوآرڈینیٹر کے اغوا کی کوشش ناکام

SAMAA | - Posted: Sep 29, 2019 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Sep 29, 2019 | Last Updated: 4 months ago

پولیس کی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے کوآرڈینیٹر ريحان غوری کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

کوآرڈینیٹر ريحان غوری کو مسلح افراد يرغمال بنا کر لے جا رہے تھے کہ پوليس کی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

رہنما پی ٹی آئی کے مطابق دو موٹر سائيکلوں پر 3 ملزمان سوار تھے جس میں سے ملزمان ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔ مقدمہ درج کرانے کےليے درخواست جمع کروا دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسٹریٹ کرائم، ذاتی دشمنی ہے یا اغوا اس متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube