Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سیاسی مخالفین اب کشمیر کا مورچہ سنبھالیں، فردوس عاشق

SAMAA | - Posted: Sep 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago

مخالفين کی ہنڈيا بيچ چوراہے پر پھوٹ گئی ہے

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مخالفين سياسی مورچے چھوڑ کر کشمير کا مورچہ سنبھاليں۔

وزیراعظم کی امریکا سے وطن واپسی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خطاب کے بعد مخالفين کی ہنڈيا بيچ چوراہے پر پھوٹ گئی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ نام نہاد سياستدانوں کا چورن اب بکنے والا نہيں اس لیے اب سياسی مورچے چھوڑ کر کشمير کا مورچہ سنبھاليں۔

کشميريوں کیساتھ کھڑا ہونا ہمارے ليے جہاد ہے، عمران خان

انکا کہنا تھا کہ وزيراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ ميں 45 منٹ تک امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا اور اسلام کا حقيقی چہرہ دنيا کے سامنے پيش کيا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے کامیاب دورے کے بعد وفد کے ہمراہ اتوار 29 ستمبر کو شام ساڑھے 4 بجے وطن واپس پہنچے جہاں ایئرپورٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube