ہوم   > پاکستان

ساڑھے 4 من منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،سی ٹی ڈی

SAMAA | - Posted: Sep 29, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 29, 2019 | Last Updated: 6 months ago

 

کاؤنٹر ٹيرارزم ڈيپارٹمنٹ انوسٹی گيشن نے ناردرن بائی باس کے قريب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشيات فروش گروہ کے 2 کارندوں کر گرفتار کرليا ہے۔

 

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ  بین الصوبائی منشيات فروش گروہ کیخلاف کارروائی بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران اسمگل ہونے والی ساڑھے4من منشیات برآمد کرلی گئی۔ چوہدری صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ منشیات سے حاصل رقم کالعدم جماعت کو فنڈنگ کے لیے دی جاتی تھی۔

اس کارروائی میں منشیات اسمگل کرنے والے2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، برآمد منشیات بین الصوبائی منشیات فروش حاجی نور محمد کی ہے، بدنام زمانہ منشیات فروش باپ بیٹا مشترکہ طور پر ملک بھرمیں یہ کام کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کراسمگلنگ کی جارہی تھی، منشیات فروش اس کو براستہ ناردرن بائی پاس کراچی اسمگل کررہےتھے۔

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ساڑھے4 من سے زائد منشیات کو250 پیکٹس میں تقسیم کرکے چھپایا گیا تھا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube